رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق اور ایران کےدرمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا میدان بہت وسیع میدان ہے اور عراق کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی، سیاسی اور علمی شعبوں میں ایران کے ساتھ عراقی حکومت کے مذاکرات کے سلسلے میں عراقی وزیر اعظم کے اظہارات کی تائید کرتے ہوئے فرمایا: ایران نے حالیہ برسوں میں علمی اور سائنسی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے اور ایران علمی اور سائنسی شبعہ میں اپنے تجربات عراق کو منتقل کرسکتا ہے اور یہ میدان دونوں ممالک کے تعاون کا شاندارمظہر ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی حکومت کے کارنامہ کو مثبت قراردیتے ہوئے فرمایا: جو اقدام آپ آج اپنے ملک کے لئے انجام دے رہے ہیں وہ گرانقدر اقدام ہے البتہ عراق کی ضروریات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کے صدر جلال طالبانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا بہترین اور مخلص دوست قرار دیتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔

عراق کے وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور تہران کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں اور مذاکرات کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے سلسلے میں اہم قراردیا۔

Read 1285 times