قرآنی تعلیمات کا فروغ دشمنوں کی سازش سے مقابلہ کا بہترین طریقہ ہے

Rate this item
(0 votes)

قرآنی تعلیمات کا فروغ دشمنوں کی سازش سے مقابلہ کا بہترین طریقہ ہے

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے جامعہ المصطفی العالمیہ کی طرف سے منعقدہ قرآنی مسابقہ میں اس سینٹر کے ذمہ داروں کی طرف سے پیش کی گئی قرآنی فعالیت کی رپورٹ پر اس سینٹر کے سربراہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اس کاوش کی قدردانی کی ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتہ کہ قرآنی سرگرمیوں میں اضافہ ہونا چاہیئے بیان کیا : قرآنی سلسلہ میں مناسب مواقع و مناسب زمینہ فراہم ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اس پر کام کیا جائے تاکہ گذشتہ کی کمی پوری کی جا سکے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دشمنوں کی طرف سے غلط تشہیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازش سے مقابلہ کا بہترین راستہ قرآن کریم کی فعالیت کو فروغ دینا جانا ہے اور وضاحت کی : قرآنی میدان میں کام کرنا برکات اور بہت ساری کامیابیوں کا سبب ہے اور آپ لوگوں کو ایسا کام کرنا چاہیئے کہ آپ کے اسکالر خود اپنے ممالک میں ایسے سینٹر کھولیں اور اس میں قرآنی مباحث کی فعالیت کی جائے ۔

انہوں نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے قرآنی مسابقہ منعقد کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی : اس پروگرام کو مختلف زبانوں میں فروغ و شایع کیا جائے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : خدا کا شکر ہے کہ موجودہ حالات ایسے ہیں کہ پوری دنیا میں قرآن کے فروغ کے لئے تمام مقدمات آمادہ ہے اس لئے اس موقع سے اچھی طرح فائدہ اٹھایا جائے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ دنیا میں لوگ قرآنی تعلیمات کے عاشق ہیں وضاحت کی : یہ ایسا امتیاز ہے جو صرف اسلام کے پاس ہے اور دوسرے تمام ادیان کے پاس یہ گنج نہیں پایا جاتا ۔

Read 1319 times