امریکہ اور اسرائیل کی پاکستان میں مداخلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے

Rate this item
(0 votes)

امریکہ اور اسرائیل کی پاکستان میں مداخلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے

امیر جماعۃالدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ دنیا میں نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ، بھارت اور یورپ ہی سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں، کشمیر، فلسطین و دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے، یکطرفہ دوستی اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات ترک کر کے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں والا پرانا اصولی اور دوٹوک موقف اختیار کیا جائے، بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا، مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نت نئے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، آئے دن اجتماعی قبریں برآمد ہو رہی ہیں، ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ دس ہزار سے زائد نوجوان تاحال لاپتہ ہیں اور ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی جا چکی ہے، کشمیریوں کی عزتیں، جانیں اور املاک کوئی چیز محفوظ نہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ و یورپ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادت، حریت پسند قیادت کو پابند سلاسل کرنے اور گھروں، مارکیٹوں و دیگر املاک کی تباہی کے باوجود کشمیری قوم کا بھارت کے خلاف پرامن تحریک جاری رکھنا قابل تحسین ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر دنیائے کفر انڈیا کے ساتھ ہے تو پوری ملت اسلامیہ مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے، کشمیریوں سے رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے بلکہ کھل کر مظلوم کشمیریوں کی مدد و حمایت کا فریضہ سرانجا م دینا چاہیے، محض بھارت کی خوشنودی اور اس سے دوستی پروان چڑھانے کیلئے پاکستانی قوم کے محسن کشمیریوں کو ناراض کرنا کسی صورت درست نہیں، نہتے کشمیری بھائیوں پرآٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے بدترین مظالم کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جائیں گے، لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلانا پاکستان سمیت پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کی جنگ میں شہادتیں پیش کر رہے ہیں مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان جسے وہ اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اس کی طرف سے اس حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں آ رہا، اگر کشمیری پاکستان کا جھنڈا لہرا رہے ہیں تو ہمیں بھی اس کا عملی جواب دینا چاہیے، بھارت کے آخری سہارے امریکہ کو افغانستان میں بدترین شکست کاسامنا ہے، انڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے آٹھ لاکھ فوج نکال لے اور اپنا غاصبانہ فوجی قبضہ ختم کرے وگرنہ اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اتحادیوں کے خطہ سے نکلنے کے بعدوہ کسی صورت کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیرونی دباؤ کا شکار نہ ہو،کھل کر کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے اور انہیں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے تسلط سے نجات دلانے کی کوششیں کرے، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری مسلمان ان شاء اللہ آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل کی پاکستان میں مداخلت خطر ناک حد تک بڑھ چکی ہے بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کئے بغیر ملک میں امن وامان قائم نہیں ہو سکتا۔

Read 1386 times