اخوان المسلمین دھشتگرد تنظیم میں شامل

Rate this item
(0 votes)

اخوان المسلمین دھشتگرد تنظیم میں شامل

مصر میں عبوری حکومت نے اخوان المسلمین کو دھشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

مصر کے النبیل ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کے نائب وزیر اعظم حسام محمد عیسی نے گذشتہ روز کہا کہ اخوان المسلمین ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں غیر قانونی ہیں، اس تنظیم کی کسی طرح کی مدد اور اس کے ساتھ تعاون جرم شمار ہوگا۔ مصر کے نائب وزیر اعظم نے منگل کے روز المنصورہ میں ہوئے خودکش حملے کے لئے اخوان المسلین کو ذمہ دار قرار دیا، جبکہ اس سے قبل اخوان المسلین نے اس حملے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔پولیس چوکی کو نشانہ بناکر کيے گئے بم حملے میں 16 افراد ہلاک اور تقریبا 140 زخمی ہو گئے تھے۔ انصار بیت المقدس نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ مصری حکام اس طرح کے حملوں کا الزام اخوان المسلمین پر عائد کرتے رہے ہیں جبکہ اخوان المسلمین ان حکومتی الزامات کی سختی سے تردید کرتی رہی ہے۔ اخوان المسلمین نے مصر میں آنے والی سیاسی تبدیلی کے بعد ہونے والے پہلے آزادانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے امیدوار محمد مرسی نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔مصری فوج نےگزشتہ جولائی میں صرف ایک سال بعد محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ایک عبوری حکومت قائم کر دی تھی اور مرسی کو قید کر دیا۔مصر کی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اخوان المسلمین کا سیاسی ونگ ہے جسے 2011 میں قائم کیا گیا تھا۔

Read 1356 times