خطیب جمعہ تہران ،ملت ایران اپنے اصولوں سے چشم پوشی نہیں کرے گی

Rate this item
(0 votes)

خطیب جمعہ تہران ،ملت ایران اپنے اصولوں سے چشم پوشی نہیں کرے گیاسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے پر پابند رہتے ہوئے ، اپنے انقلابی اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

خطیب جمعہ تھران آیت اللہ " محمد امامی کاشانی " نے ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے خلاف مغربی دنیا کی تشہیراتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ہمیشہ پر امن رہی ہیں اور جنیوا سمجھوتے نے ایک مرتبہ پھر اپنے وعدوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قابل اعتماد اور پابند ہونے کو دنیا والوں پر ثابت کردیا ہے۔ خطیب جمعہ تھران نے امریکی کانگریس پر صہیونی لابی کے اثر و رسوخ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی سے صہیونیوں کی ناراضگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نہ صرف اپنے اصولوں سے چشم پوشی نہیں کرے گی بلکہ عالمی سامراج سے دشمنی کو تاریخ کے سپرد کرتی ہے اور تاریخ بھی ان اقدامات کے بارے میں مستقبل میں فیصلہ کرے گی۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ " محمد امامی کاشانی " نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر عیسائی برادری کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امن و سلامتی کی برقراری کے بارے میں عیسائی دین کے رہنما ارشادات کے باوجود ، اس وقت مغربی حکمران اور سامراجی طاقتیں ، تکفیری و سلفی گروہوں کی حمایت اور ان کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں نا امنی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔

خطیب نماز جمعہ تھران نے تکفیری و سلفی گروہوں کی بھر پور حمایت کے ذریعے ملکوں خاصطور پر عراق و شام میں تشدد پسندانہ اقدامات اور داخلی جنگ چھیڑنے کے حوالے سے مغربی ممالک کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ تمام وحشیانہ جرائم اور شیعہ و سنّی کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ، اسلام کو ایک تشدد پسند مذہب ظاہر کرنے کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔ خطیب نماز جعمہ تھران آیت اللہ " محمد امامی کاشانی " نے ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ جنگ پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف گذشتہ 34 برسوں کے دوران مغرب کی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام دشمنی ایران کو بد امنی کا عامل قرار دینے اور اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ دشمنی کے مقصد سے تھی، کہ جو ایران کی ملت و حکومت کی ہوشیاری منجملہ جنیوا سمجھوتے کے ذریعے ناکام ہوگئیں۔

Read 1088 times