غاصب صہیونی حکومت، حسان اللقیس کے قتل کی ذمہ دار

Rate this item
(0 votes)

غاصب صہیونی حکومت، حسان اللقیس کے قتل کی ذمہ دارحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے غاصب صہیونی حکومت کو اپنے ایک اعلی کمانڈر کے حالیہ قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کےمطابق " سید حسن نصراللہ " نے آج حزب اللہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیئے جانے کے حوالے سے منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہ " حسان اللقیس " کی شہادت کے حوالے سے ابھی تک جتنے بھی شواہد ہاتھ آئے ہیں اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس قتل میں صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے اور یہ بات ٹھوس و مستند دستاویزات کی بنیاد پر کہی جارہی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ " سید حسن نصراللہ " نے کہا کہ " شہید حسان اللقیس" مزاحمت کا ایک عظیم متفکر تھا اور صہیونی حکومت بھی مزاحمت کے ان متفکروں کی جنگ کا اعتراف کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے اعلی کمانڈر " حسان اللقیس " کو تین دسمبر2013 کو جنوبی بیروت میں ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنا کرشہید کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ اور صہیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم نے اشارتا اس قتل کا اعتراف بھی کیا ہے ، لیکن صہیونی حکومت نے حزب اللہ کے انتقام کے خوف سے ہمیشہ کی مانند اس دھشتگردانہ اقدام کو مسترد کیا ہے۔

Read 1376 times