صحافیوں کی شہادت، بزدلانہ اقدام

Rate this item
(0 votes)

صحافیوں کی شہادت، بزدلانہ اقداماسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے المنارٹی وی چینل کے تین صحافیوں کی شہادت کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کی ۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج ، المنار ٹی وی چینل کے تین صحافیوں کو شام کے شہر معلولا میں، تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بربریت نے ایک بار پھر ، تشدد اور انتہاپسندی سے پیدا ہونے والے ٹھوس خطرات کو نمایاں کردیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ایران نے ، تشدد اور انتہاپسندی سے عاری دنیا پر مبنی اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے افراد کا قتل ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ملکوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو ضروری بنا دیتا ہے ۔ المنار چینل نے اعلان کیا ہے کہ شہید حمزہ الحاج حسن کی نماز جنازہ آج بعلبک ميں ، مزاحمت کے حامیوں اور لبنان کے عوام کی ایک بڑی تعداد کی شرکت سے انجام پائے گي جبکہ حلیم علوہ کو کل شمال مشرقی لبنان کے شہر ھرمل ميں دفن کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے شام کے مغربی شہر معلولا میں حزب اللہ کے حمایت یافتہ چینل کے تین صحافیوں کو گولی مارکر شہید کر دیا جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ہيں ۔ المنار ٹی وی کا یہ گروپ ، مسلح عناصر کے قبضے سے معلولا کے علاقے کو ، شامی فوج کے توسط سے آزاد کرانے کی کارروائی کی کوریج کررہا تھا کہ چند مسلح عناصر نے انہیں گولی مارکر شہید کردیا ۔

Read 1298 times