پرامن جوہری ٹکنالوجی ،اسلامی تہذيب و تمدن ميں سنگ میل

Rate this item
(0 votes)

پرامن جوہری ٹکنالوجی ،اسلامی تہذيب و تمدن ميں سنگ میلایران کے دارلحکومت تہران کے آج کے خطیب نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے پرامن جوہری ٹیکنالوجی کو اسلامی تہذیب و تمدن میں سنگ میل سے تعبیر کیا۔ انھوں نے مختلف شعبوں منجملہ زراعت و میڈیکل کے شعبوں میں پرامن جوہری ٹیکنالوجی سے متعلق ایران کی ضروریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری دانشوروں نے خدا و دین اسلام پر اپنے مکمل ایمان و یقین کی بدولت، علم و صنعت کی چوٹیوں کو سر کیا۔ خطیب نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے کہا کہ ایرانی قوم نے امید و آزادی کی بنیاد پر تمام تر خلاف ورزیوں کے باوجود استقامت کا مظاہرہ کیا اور اپنی سعی و کوشش سے مقامی توانائی کی بنیاد پر جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کرکے مشرق و مغرب کو حیرت زدہ کردیا۔انھوں نے پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایران کے موقف اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ تہران، پرامن جوہری توانائی کے سلسلے میں اپنے منطقی موقف سے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریگا۔ خطیب نماز جمعہ تہران حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے دختر گرامی پیغمبر اسلام حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ولادت باسعادت اور یوم مادر و روز زن نیز خواتین کے حقوق کی رعایت کے بارے میں مغربی ملکوں کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کی جانب سے خواتین کے حقوق کے سلسلے میں خلاف ورزی کے علاوہ کسی اور چیز کا مشاہدہ نہیں کیا گيا اور وہ ان حقوق کو صرف ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے ایران میں یوم مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی یوم قیام کی مناسبت سے مبارکباد بھی پیش کی۔

Read 1228 times