ایران کے صحرائے طبس میں امریکی فوجیوں کی شکست کی سالگرہ

Rate this item
(0 votes)

ایران کے صحرائے طبس میں امریکی فوجیوں کی شکست کی سالگرہپچیس اپریل کی تاریخ، ایران کے صحرائے طبس میں امریکی فوجیوں کے جارحانہ عزائم میں ہونے والی شکست کی سالگرہ سے مناسبت رکھتی ہے۔ چونتیس سال قبل آج ہی کے دن یعنی پانچ اردیبہشت سنہ تیرہ سو انسٹھ ہجری شمسی کو امریکہ نے اپنے کچھ ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے ایران کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حکومت امریکہ نے جو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو شکست دینے اور اپنے ان جاسوسوں کو رہا کرانے کیلئے کہ جنھیں چار نومبر سنہ انّیس سو اناسی میں گرفتار کرلیا گيا تھا، اپنے تمام حربوں میں ناکام ہوچکی تھی،آج ہی کے دن اپنے جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے سرزمین ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر صحرائے طبس میں ریت کے اٹھنے والے طوفان نے امریکہ کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا اور امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹرز طوفان کے نتیجے میں آپس میں ٹکرا گئے جس میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ باقی بچے فوجی، اپنے مشن میں ناکام ہونے کے بعد رسوائی کے ساتھ ایران سے فرار ہوگئے۔یہ امریکی فوجی، طبس کے راستے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنا چاہتے تھے مگر ریت کے طوفان نے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ یہ ایک لطف الہی تھا کہ آدھی رات میں ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کا، امریکی فوج کا یہ منصوبہ، خداوند متعال کے لطف و کرم سے خودبخود شکست سے دوچار ہوگیا۔

Read 1243 times