ایران میں دینی اقلیتوں کو کافی حد تک حقوق حاصل ہیں

Rate this item
(0 votes)

ایران میں دینی اقلیتوں کو کافی حد تک حقوق حاصل ہیںاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے عیسائي رکن رابرٹ بگلریان نے کہا ہے کہ ایران ان معدودے چند ممالک میں سے ایک ہے جن میں دینی اقلیتوں کو کافی حد تک دینی ، ثقافتی اور تعلیمی حقوق حاصل ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایران کے عیسائيوں کے نمائندے رابرٹ بگلریان نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں زور دے کر کہا کہ ایران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صورتحال کی مذمت میں عالمی اداروں کی جانب سے جاری کی جانے والی مختلف قراردادوں اور اعلامیوں میں خاص ثقافتی اور سماجی حالات کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے بدگمانیوں اور عدم اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ رابرٹ بگلریان نے مزید کہا کہ دینی اقلیتیں بھی ملت ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ملت ایران اپنے اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کی بدولت ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے کا سلیقہ جانتے ہیں اور ان کو اس سلسلے میں اغیار کی ڈکٹیشن کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

Read 1226 times