ایران کے خلاف امریکہ کی سازشیں ہمیشہ ناکام رہیں،

Rate this item
(0 votes)

ایران کے خلاف امریکہ کی سازشیں ہمیشہ ناکام رہیں،تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ملت ایران کےخلاف اپنی دشمنی کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

تہران کےخطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے صحرائے طبس میں امریکہ کے فوجی حملے کی سالگرہ کی مناسبت سے ایران کےخلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دشمنیوں کےباوجود، صحرائے طبس میں امریکہ کے فوجی حملے سمیت ایران کےخلاف اس کی تمام سازشیں عوامی حمایت اور اللہ تعالی کی مدد سے ہمیشہ ناکام ہوتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج پچیس اپریل صحرائے طبس میں امریکی فوجی حملے کی سالگرہ کا دن ہے۔ آج سے چونتیس سال قبل، پانچ اردیبہشت تیرہ سوانسٹھ ہجری شمسی میں امریکہ کے کچھ جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے ایرانی سرزمین پر حملہ کیاتھا لیکن مکمل منصوبہ بندی کے باوجود ان کا یہ حملہ ناکام ہوگیا۔

خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے اس ارشاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ بڑا شیطان ہے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام کےخلاف امریکہ کی تمام سازشیں ایرانی حکام اور قوم کی ہوشیاری سے ناکام ہوگئی ہیں۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے افغانستان ، عراق اور یوکرین میں امریکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان ملکوں سے ہزاروں کلومیٹر دور ہے لیکن دنیا کے ہرحصے میں مداخلت کرتا ہے۔

تہران کی نمازجمعہ کے خطیب نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنیوا معاہدے کے سلسلے میں کہا کہ کینہ پرور دشمنوں پرکوئی اعتماد نہيں ہے کیونکہ انھوں نے اس معاہدے کے بعد تین نئی پابندیاں عائد کیں اور امریکی حکام نے پندرہ بار ایران کو فوجی حملے کی دھمکی دی۔

Read 1394 times