رہبر معظم کا آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر تعزيتی پیغام

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم کا آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر تعزيتی پیغام

۲۰۱۴/۰۴/۲۴- رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم جلیل القدر آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہل خانہ، شاگردوں ، ارادتمندوں اور اسی طرح آذربائیجان کے عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم جلیل القدر مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ مسلم ملکوتی رضوان اللہ علیہ کی دردناک رحلت پر مرحوم کے معزز و محترم خاندان، شاگردوں، ان کے ارادتمندوں، آذربائیجان کے عوام نیز قم کے حوزہ علمیہ ، مراجع عظام اور علماء کرام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ مرحوم حوزات علمیہ کے مایہ ناز اور قابل فخر عالم دین تھے اور انقلاب و اسلامی نظام کے سلسلے میں ان کی طولانی مجاہدت اور خدمات ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہیں گي۔

ستمشاہی دور میں جامعہ مدرسین قم کی سیاسی سرگرمیوں میں اس مجاہد عالم دین کا دائمی حضور اور پھر تبریز کے امام جمعہ کے عہدے پر ان کی گرانقدر خدمات، دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام کے ساتھ ان کی ہمراہی و ہمگامی ان کےنمایاں کارنامے ہیں جو ان کے سوابق میں ثبت ہوگئے ہیں جو انشاء اللہ ، تاریخ اور کرام الکاتبیین کے دیوان سے کبھی محو نہیں ہوں گے۔ میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

4/ اردیبہشت/ 1393

Read 1340 times