رہبر معظم کی اعتکاف کی مرکزي کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم کی اعتکاف کی مرکزي کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اعتکاف کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں بیانات کو قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کے اعلی تعلیمی مرکز میں منعقد اعتکاف کے سمینار میں پیش کیا گيا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعتکاف کی مرکزی کمیٹی اور سمینار کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اعتکاف کی نیک سنت کے بارے میں عوام کے حیرت انگیر استقبال کو اللہ تعالی کی برکات اور فطرت و خصلت کی تعمیر میں انقلاب اسلامی کی قدرت کے مظاہر میں قراردیتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص) کی اس نیک سنت پر عمل کرنے والوں کوذہانت اور ہوشیاری کے ساتھ خطرات اور مشکلات کو پہچانتے ہوئے اپنے دل و دماغ کو اللہ تعالی سے قریب تر کرنے اور روحی پاکیزگی حاصل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعتکاف کی عبادت کو شوق و نشاط کے ہمراہ معنوی ترقی کے لئے بہترین ریاضت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے بعد اعتکاف کے بارے میں جوانوں کی محبت و لگاؤ کی قدر و قیمت کو درک کرنا چاہیے اور آج ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور مساجد میں اعتکاف کے ساتھ جوانوں کی محبت اور لگاؤ کے جلوے نمایاں ہیں۔

رہبر معظم کی اعتکاف کی مرکزي کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعتکاف میں زيادہ سے زيادہ توجہ عبادت اور اللہ تعالی کی ذات پر مرکوز رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی معاشرتی تجربہ اور تعلیم ، معتکفین کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ رابطہ اور اسی طرح دینی معارف کو سیکھنا اور سکھانا اس نورانی مراسم کے گرانقدر مواقع ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ذہانت کے ساتھ منصوبہ بندی اور روح کو لاحق خطرات کی پہچان اور اعتکاف کے معنی کی شناخت کو بہت ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: معتکف کو چاہیے کہ وہ اپنی منصوبہ بندی میں ذہانت کے ساتھ اپنے دل و دماغ کو اللہ تعالی کے قریب تر کرنے کی کوشش کرے اور معاشرے و سماج میں جاری جنجال اور شور و غل سے دور رہنے کی تلاش و کوشش کرے۔

Read 1400 times