ملت ایران امریکہ پر اعتماد نہیں کرتی، آیۃ اللہ موحدی کرمانی

Rate this item
(0 votes)

ملت ایران امریکہ پر اعتماد نہیں کرتی، آیۃ اللہ موحدی کرمانیتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جعمہ تہران نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں ایٹمی مذاکرات کار ٹیم سے مطالبہ کیا کہ مذاکرات میں ہمیشہ ہوشیار رہیں اور بھرپور طرح سے قوم کے مفادات کی راہ پر گامزن رہیں۔ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے ایٹمی مذاکرات میں امریکہ کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت پر واجب ہے کہ وہ ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کی حمایت کرے کیونکہ اسے کافی دشواریاں درپیش ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کو مذاکرات میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے کہا کہ یہ امریکہ ہے جسے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے سخت فیصلے کرنے ہونگے اور اسے ملت ایران کے مقابل اپنی متکبرانہ اور تسلط پسندانہ روشوں سے دستبردار ہونا ہوگا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ملت ایران منطق و گفتگو اور قانون پر یقین رکھتی ہے لیکن امریکہ ہرگز ملت ایران کی دشمنی سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے ملت ایران امریکہ پر اعتماد نہیں کرتی۔ خطیب جمعہ تہران نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں امریکہ کے الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خود مغرب اس سلسلے میں دوہرے رویوں کاحامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی حالات کے بارے میں ایران اور امریکہ کے نظریات میں بنیادی فرق ہے کیونکہ ایران دنیا میں مظلوموں کا حامی ہے جب کہ امریکہ کشت و کشتار اور جنگوں کی آگ بھڑکانے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک نمونہ شام ہے۔

Read 1151 times