رہبر معظم نے دارالحدیث ادارے کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم نے دارالحدیث ادارے کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی ،صاحب الزماں(عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے دارالحدیث علمی و تحقیقاتی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئي نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اس موقع پر دارالحدیث ادارے کی جانب سے تیار گیا گیا امام مہدی(عج) دانشنامہ پیش کیا گيا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ کا مشاہدہ کرنے کے بعد دارالحدیث ادارے اور قرآن و حدیث کے محققین ، ماہرین ، اساتید اور حکام کے ساتھ ملاقات میں امام مہدی دانشنامہ تدوین کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسے15 شعبان کے دن امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی معاشرے کے لئے گرانقدر ہدیہ اور امام مہدی کی شناخت اور پہچان کے سلسلے میں اہم قدم قراردیتے ہوئے فرمایا: امام زمانہ (عج) کے ظہور اور مہدویت کے بارے میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے اور طول تاریخ میں اللہ تعالی کے وعدوں کا محقق ہونا درحقیقت انسانوں کے لئے ایک قسم کا اطمینان ہے اورظہور کا عظیم وعدہ بھی محقق ہوکر رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کو اللہ تعالی کے وعدوں کے محقق ہونے کا ایک ممتاز اور اطمینان بخش نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: کس کو یقین تھا کہ اس حساس علاقہ میں ، اور اس اہم ملک میں اسلام اور شریعت کی بنیاد پر قائم اسلامی انقلاب کامیاب ہوگا جہاں ایسی حکومت پہلے سے موجود تھی جسے تمام بین الاقوامی طاقتوں کی بھر پور اور مکمل حمایت حاصل تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں ایک قرآنی نمونہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم میں جب حضرت موسی (ع) کے بچپن کی داستاں نقل ہوتی ہے وہاں اللہ تعالی حضرت موسی کی ماں کے ساتھ دو وعدے کرتا ہے، پہلا وعدہ دریا میں پھینکے گئے بچے کو واپس لوٹانے پر مبنی ہے اور دوسرا وعدہ حضرت موسی(ع) کو پیغمبری کے عہدے پر فائز کرنے پر مبنی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی نے پہلےوعدے کو مختصر مدت میں پورا کردیا جو آئندہ برسوں میں دوسرے وعدےکے محقق ہونے کے لئے اطمینان بخش تھا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امام زمانہ (عج) پر اعتقاد اور اس دنیا میں بشریت کے کارواں کی حرکت کے سرانجام اور اسے ادیان الہی کی عالمی نگاہ کا ایک اہم حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام ادیان الہی کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ کاروان بشریت اختتام میں ایک مطلوب اور دلنشین منزلگاہ تک پہنچ جائے گا جس کی اہم خصوصیت عدل و انصاف کا نفاذ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کاروان بشریت اپنی خلقت کے آغاز سے ہی دشوار گزار ، خاردار اور سخت نشیب و فرازکی منزلوں سے عبور کی حالت میں ہے تاکہ ایک ہموار اور کھلے راستے تک پہنچ جائے اور یہ کھلا اور ہمموار راستہ حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کا راستہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام مہدی (عج) کے دور میں وعدوں کے دفعی محقق نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس دور میں بھی انسانی طبیعت کے پیش نظر خیر و شر کے درمیان جھگڑا جاری رہےگا اور نیک افراد کے ساتھ برے افراد بھی موجود ہوں گے لیکن اس دور کے شرائط ایسے ہیں جن میں انسانوں کے اچھے ہونے اور عدل و انصاف کے محقق ہونے کی راہیں بڑی مقدار میں فراہم ہوں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کاروان بشریت کے اختتام کو بہت ہی امید بخش قراردیتے ہوئے فرمایا: فرج کا انتظام، امید بخش انتظار اور طاقت بحش انتظار ہے اور انتظار کا جذبہ اسلامی معاشرے کے لئے فرج کے عظیم دریچوں میں ایک دریچہ ہے۔

Read 1347 times