عبداللہ عبداللہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں

Rate this item
(0 votes)

عبداللہ عبداللہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاںافغانستان کے مضبوط صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبد اللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک جیسے چیلنجوں کاسامناہے اور یہ بات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے کہ وہ ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ اچھےہمسایہ ملک کےجذبے کے تحت تعلقات چاہتےہیں، پاکستان کو بھی حملوں کاسامناہے۔ دونوں ممالک کواچھے ہمسایہ ممالک کےجذبےکےساتھ مسئلےسےنمٹناچاہیے۔ افغانستان میں کل دوسرے دور کے صدارتی انتخابات منعقد ہورہے ہيں اور انجام پانے والے سروے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی کامیابی کے امکان زیادہ ہیں۔

Read 1218 times