غزہ پٹی پر وسیع فضائی اور زمینی حملوں کا مطالبہ

Rate this item
(0 votes)

غزہ پٹی پر وسیع فضائی اور زمینی حملوں کا مطالبہصیہونی وزیر خارجہ اویگڈور لیبر مین نے غزہ پٹی پر وسیع فضائی اور زمینی حملوں کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اویگڈور لیبر مین نے منگل کے دن تین صیہونیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیاہے کہ وہ غزہ پٹی پر وسیع فضائی اور زمینی حملے کرے۔ صیہونی وزیر خارجہ نے یہ دعوی بھی کیا کہ تین اسرائيلیوں کی ہلاکتوں اور غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے راکٹ اور مارٹر گولوں کے حملوں میں شدت کا آپس میں ربط ہے اور اسرائیل کو چاہۓ کہ وہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں کا سدباب کرے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ دو دنوں کے دوران غزہ پٹی کو بیس مرتبہ اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

Read 1243 times