ملکی، غیر ملکی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا

Rate this item
(0 votes)

ملکی، غیر ملکی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گاپاکستان کے وزیر ا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی دہشتگردوں کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج ایک بیان میں کہا کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ تمام پہلووں کو نظر میں رکھ کر کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے لئےترقیاتی منصوبوں پر فوج کے آپریشن کے بعد عمل کیا جائے گا۔ پاکستان کی فوج شمالی وزریرستان میں طالبان دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں کررہی ہے۔ یہ علاقہ طالبان دہشتگردوں کی پرامن پناہ گاہ شمار ہوتا ہے۔واضح رہے حکومت پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرکے مسلح گروہوں کے تشدد کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن طالبان نے کراچی انٹرنیشنل ایرپورٹ پرحملہ کے رائے عامہ کو اپنے خلاف کرلیا تھ جس کے بعد حکومت فوجی آپریشن کرنے پر مجبور ہوئي ہے۔

Read 1360 times