غزہ کے لئے ایرانی امداد، مصر سے تعاون کی امید

Rate this item
(0 votes)

غزہ کے لئے ایرانی امداد، مصر سے تعاون کی امیداسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پہلی فرصت میں ہی مصر کی حکومت کے تعاون کے ساتھ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی انسان دوستی پر مبنی امداد غزہ کے عوام تک پہنچا دی جائے گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دفتری اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے غزہ کے لوگوں تک پہنچنے میں تاخیر ہوئي ہے کہا کہ مصر کی حکومت کو جلد از جلد ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی انسان دوستی پر مبنی امداد غزہ کے فلسطینوں تک پہنچائے جانے کے لۓ پرمٹ جاری کرنے کا اقدام کرنا چاہۓ۔

Read 1327 times