قدس اسلامی دنیا کا اصلی مسئلہ

Rate this item
(0 votes)

قدس اسلامی دنیا کا اصلی مسئلہحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے قدس کو اسلامی دنیا کا اصلی مسئلہ قرار دیا ہے۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے جمعے کے دن جنوبی بیروت میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کے بعد کہا کہ عالمی یوم القدس مسلمانوں کو اصلی مسئلے کی یاد دلاتا ہے تاکہ قدس ہمیشہ یاد رہے۔ حسن نصراللہ نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب حضرت امام خمینی رح نے اس دن کو عالمی یوم القدس کا نام دیا تھا اس وقت مسئلہ قدس کے اسلامی ، الہی اور اس کے تقدس کی یاد تازہ ہوتی تھی اور ہرسال اس دن کی اہمیت اور اسے زندہ رکھے جانے کی ضرورت زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطین کی نابودی کے لۓ طویل المیعاد منصوبے بنا رکھے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطین کو ملت اسلامیہ کے ایک مرکزی مسئلے کے طور پر باقی رہنا چاہۓ۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بعض عرب ممالک فلسطین اور قدس کے مسئلے کی اہمیت سے غافل ہوچکے ہیں۔

Read 1370 times