یورپی ممالک نے اسرائیل کو اسلحہ دیا

Rate this item
(0 votes)

یورپی ممالک نے اسرائیل کو اسلحہ دیاپاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے غزہ پٹی پر حملے کے لۓ اپنے ہتھیار صیہونی حکومت کو دیۓ ہیں۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرویز رشید نے فلسطین کے مظلوم عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض یورپی ممالک نے غزہ پٹی پر حملے کے لۓ اسرائیل کو اپنا اسلحہ دیا ہے۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ یورپی ممالک صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں جس سے دہشتگردی سے مقابلے کے بارے میں ان کی نیک نیتی کے فقدان کی نشاندہی ہوتی ہے۔ پرویز رشید نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک عالمی ادارے کے طور پر صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے اس حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔

Read 1682 times