صہیونی حکومت غزہ میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہے

Rate this item
(0 votes)

صہیونی حکومت غزہ میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہےمصر میں مذاکرات کرنے والی فلسطینی ٹیم کے دو ارکان نے صیہونی حکومت پر غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ فلسطین کی شعب پارٹی کے سیکرٹری جنرل بسام الصالحی نے بی بی سی عربی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رکھنے کے درپے ہے حالانکہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو پوری آزادی کےساتھ اور غیر مشروط طور پر مغربی کنارے میں رفت و آمد کا حق حاصل ہے۔ قاہرہ میں فلسطینی مذاکراتی ٹیم کے ایک اور رکن ماہر الطاہر نے جنگ بندی کے مذاکرات کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل فلسطینیوں کے کسی بھی مطالبے کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے وہ صرف ٹائم کلنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ماہر طاہر نے فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے بغیر ہر طرح کی جنگ بندی کو مسترد کردیا۔

Read 2408 times