وسائل کی کمی کے باوجود، مزاحمت صہیونی دشمن پر حاوی رہی ہے

Rate this item
(0 votes)
وسائل کی کمی کے باوجود، مزاحمت صہیونی دشمن پر حاوی رہی ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ايران کے ٹيلي ويژن کے ساتھ انٹرويو ميں ايک بار پھر صيہوني حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے ميں مزاحمت جاري رکھنے پر زور ديا۔

انہوں نے غزہ کي تازہ ترين صورتحال اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتي تحريکوں نے اپنے جنگي وسائل کي کمي کے باوجود صہیونی دشمن کے مقابلے ميں نماياں کاميابياں حاصل کي ہيں۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ القسام بريگيڈ اور سرايا القدس نامي فورس سميت فلسطين کي تمام مزاحمتي تنظيميں پہلے کي نسبت بہت زيادہ طاقتور ہوچکي ہيں اور ان کے مابين پوري طرح سے ہماہنگي پائي جاتي ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطيني تنظيموں نے فوجي وسائل کي تياري ، ميزائيل داغنے اور صيہوني حکومت کے مراکز کو نشانہ بنانے ميں خاصي مہارت حاصل کرلي ہے۔ انہوں نے ايک بار پھر جنگ بندي کے لئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پرزور ديا اور کہا کہ يہ ہر قوم کا مسلمہ حق ہے کہ آزادانہ اور کسي قسم کي مشکل کے بغير زندگي گزارے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا مکمل خاتمہ، تجارتي لين دين کے لئے بينکاري سہولتوں کي بحالي ، قومي آشتي حکومت کے خلاف جارحيت سے پرہيز ، غزہ اور غرب اردن کے مابين رابطے کي سہولتوں کي بحالي ، صيہوني حکومت سےجنگ بندي فلسطيني گروہوں کے مطالبات ميں شامل ہيں۔

 

 

Read 1284 times