ایران سعودی عرب تعلقات

Rate this item
(0 votes)
ایران سعودی عرب تعلقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے دورۂ جدہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات میں نیا باب کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین کے درمیان جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے دو طرف علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات منجملہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے تبادلۂ خیال کیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض انتہا پسند گروہ، دین کے نام پر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کا مقصد دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔انھوں نے دہشتگردی کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

 

 

Read 1355 times