پاکستان ایران سے مزید بجلی خریدے گا

Rate this item
(0 votes)
پاکستان ایران سے مزید بجلی خریدے گا

پاکستان کے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران سے مزید بجلی خریدے گا۔پاکستان کے اس وزیر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں میں بجلی شامل نہیں ہے کہ کہا ہے کہ ان ملک، آئندہ برسوں میں ایران سے بجلی کی درآمدات کو ایک ہزار میگا واٹ تک پہنچانے کا اردہ رکھتا ہے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کہا ہے کہ ان کے ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ایران سے بجلی کی درآمدات سے پاکستان میں توانائی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کو توانائی کی شدید قلّت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو سال بھر دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

 

 

 

 

Read 1367 times