خطیب جمعہ تہران ، غزہ کی کامیابی استقامت کا معجزہ

Rate this item
(0 votes)
خطیب جمعہ تہران ، غزہ کی کامیابی استقامت کا معجزہ

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے علاقائی اور عالمی حالات کے سلسلے میں ایرانی حکومت کے اقدامات کو نہایت مناسب اور موثرقراردیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے آج تہران کے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ عزہ ، عراق ، شام  اور بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ کی زيادہ طلبی سمیت  علاقائی اور عالمی مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف نہایت شفاف اور واضح رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے سابق صدر شہید محمدعلی رجائي اور وزیراعظم محمدرضاباہنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں شہید اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے لئے نمونہ عمل ہیں۔

حجت الاسلام کاظمی صدیقی نے مزيد کہا کہ حکومتوں کوچاہئے کہ وہ خود کو ان دونوں عظیم شہداء ، شہید رجائي اور شہید باہنر کی اخلاقی خصوصیات، ایثار و قربانی اور عملی و شعوری ولایت محوری ، بندگی خدا اور عوام کی خدمت کے مطابق ڈھالیں ۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے غزہ میں عوامی استقامت کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو استقامت کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ بچوں، عورتوں اور بزرگوں کا قتل عام صیہونی حکومت کے شرمناک جرائم ہیں۔

حجت الاسلام صدیقی نے عراق و یمن کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام کی معنوی مدد اور عراقی حکومت کی تشکیل اس ملک کو تعطل سے باہر نکالے گی اور یمن جلد سے جلد موجودہ بحران سے باہر نکل جائےگا۔

 

 

 

 

Read 1431 times