ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

Rate this item
(0 votes)
ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو جنیوا اقدام کے منافی قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران کی کچہ شخصیتوں، کمپنیوں اور مالی اداروں کے خلاف امریکہ کی نئي پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ اقدام ، ایران کے ایٹمی مسئلےکے حل کےلئے موجودہ عمل کے پوری طرح منافی ہے۔ مرضیہ افخم نے مزيد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، امریکہ کی جانب سے جنیوا معاہدے کی یک طرفہ ، ناقابل قبول اور من مانی تشریح کو مسترد کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ اعلان کی جانے والی پابندیاں جنیوا معاہدے کی بنیاد پر امریکی وعدوں کے بر خلاف ہیں۔ مرضیہ افخم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کے اقدامات کا، ایٹمی مذاکرات کے عمل میں غیرتعمیری اورمنفی اثر پڑے گا کہا کہ اس طرح کے اقدامات، بالخصوص امریکہ کی سنجیدگی، صداقت اور نیک نیتی نیز ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے تمام فریقوں پرسوال کھڑے کرتے ہیں۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ ایسے عالم میں جب ایران، جنیوا معاہدے کی بنیاد پر بحالی اعتماد کے اقدامات انجام دے چکا ہے جس کا ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ میں بھی ذکرکیاجاچکا ہے تو تہران کو بھی توقع ہے کہ امریکہ اور گروپ پانچ جمع ایک کے دوسرے اراکین عملی میدان میں بھی اپنے معاہدے پرعمل کریں۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کی رات جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی کچہ شخصیتوں ، کمپنیوں اورمالی اداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکہ نے ایسے عالم میں یہ پابندیاں لگائي ہیں کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نئے مذاکرات کاآغاز ستمبردوہزارچودہ میں ہوگا۔

 

 

 

Read 1508 times