ایران، حماس تعلقات اسٹریٹیجک اہمیت کے ہیں

Rate this item
(0 votes)
ایران، حماس تعلقات اسٹریٹیجک اہمیت کے ہیں

 لبنان ميں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ اس تحریک کے تعلقات اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ لبنان میں تحریک حماس کے نمائندے علی برکہ نے فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے اپنے قیام کے آغاز سے لے کراب تک کسی بھی وقت مسئلہ فلسطین سے غفلت نہیں برتی ہے اور ہمیشہ صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی ہے۔ علی برکہ نے تہران میں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر ایران کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ، امت مسلمہ میں اتحاد پیدا کرنے کا ایک اہم ترین عامل شمار ہوتا ہے ۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے میں بعض عرب ملکوں کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض عرب ممالک فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کے تماشائی بنے بیٹھےہیں بلکہ بعض تو اس غاصب اور جارح حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے بھی درپے ہیں۔

 

Read 1414 times