رہبر معظم نے نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک مشاہدہ کیا

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم نے نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک مشاہدہ کیا

۲۰۱۵/۰۱/۳۱ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ڈیڑھ گھنٹے تک نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور نینو و بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کے جوان سائنسدانوں اور محققین کی علمی کوششوں اور کاوشوں کا قریب سے معائنہ کیا۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں صدرجمہوریہ کے معاون ڈاکٹر ستاری بھی موجود تھے۔ ملک کے محققین کی نینو ٹیکنالوجی  میں قابل استفادہ محصولات اور پیداوار حیاتیات ، ادویات ، ٹیکسٹائل ، زراعت ، پانی ، صنعت ، پلانٹ ، تیل، بجلی اور موٹر گاڑیوں کے متعلق شعبوں میں پیش کی گئیں ، نمائشگاہ کے منتظمین نے نمائشگاہ کے بارے میں توضیحات پیش کیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس کے بعد سائنسدانوں اور محققین کے اجتماع سے خطاب میں بائيو ٹیکنالوجی اور نینو صنعت نیز اس صنعت میں عظیم ترقیات کو ملک کے مختلف شعبوں میں پیشرفت و ترقی کے لئے بہترین معیار اوراعلی  نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ان ترقیات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک خاص شعبہ میں ماہر اور دلسوزو  دردمند افراد کی دلچسپی کے نتیجے میں محسوس اور ٹھوس پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیشرفت اور ترقیات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پیشرفت کے شرائط اور عوامل کی حفاظت کو ضروری قراردیا اور سائنسی ترقیات کے عوامل کی تشریح کرتے ہوئے نینو صنعت کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دقیق منصوبہ بندی اور مدیریت میں استحکام و ثبات اور اعلی صلاحیتوں اور توانائیوں کی شناخت کے سلسلے میں باہمی گفتگو اور ثقافتی فروغ کو نینو صنعت کی پیشرفت کے عوامل اور شرائط میں شمارکرتے  ہوئے فرمایا: پیشرفت اور ترقیات کو جاری رکھنے کا ایک  اہم عامل یہ ہے کہ سیاسی محرکات کو سائنسی اور تحقیقاتی ماحول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مغرور نہ ہونے، موجودہ حالت اور حاصل شدہ ترقیات پر قانع نہ ہونے کو سائنسی اور علمی ترقیات کے استمرار کے دیگر عوامل  میں قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ بات درست ہے کہ آج  ملک کی سائنسی پیشرفت اور ایرانی جوانوں کی صلاحیت و استعداد عالمی متوسط سطح سے بہت بالا ہے اور نینو ٹیکنالوجی میں دنیا میں ایران کا ساتواں نمبر ہے  لیکن سائنس کے شعبہ میں ملک کی تاریخی پسماندگی کے پیش نظر سائنسی ترقی و رشد برق رفتار سرعت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کی مستقل سیاسی ، سماجی اور فکری روش کی بنا پر اس کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کی دشمنی اور عداوت   کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ دشمنی اور عداوت مختلف میدانوں میں ظاہر ہوتی ہے لہذا لازمی اقتدار کے حصول کے لئے ہمیں اپنے آپ کو روز بروز مضبوط اور قوی بنانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نینو ٹیکنالوجی کی محصولات اور پیداوار کو تجارتی سمت ، بازار، اور ثروت کی پیداوار کی جانب ہدایت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: نینو صنعت میں پیشرفت کو جاری رکھنے کا ایک اہم عامل یہ ہے کہ عوام آپ کے علمی اور تحقیقاتی کام کو اپنی زندگی کے ماحول میں مشاہدہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نینو ٹیکنالوجی میں سرگرم بعض دیگر ممالک کی نسبت ایران میں نینو ٹیکنالوجی کے بجٹ میں موجود فاصلہ پر مبنی رپورٹوں کی طرف اشارہ کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں صدر کے معاون کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اس معاملے پر زیادہ  توجہ مبذول کریں۔


 

 

Read 1353 times