ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ

Rate this item
(0 votes)
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ

 پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دو ہزار سترہ کی ابتدا تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہو جائے گا-

پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے اور یہ دو ہزار سولہ کے اختتام تک یا دو ہزار سترہ کی ابتدا میں مکمل ہو جائے گا-  انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ گیس کی فراہمی کی تاریخ دو ہزار چودہ سے تبدیل کر کے دو ہزار سولہ یا دو ہزار سترہ کے آغاز تک کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ چونکہ قدرتی گيس سے ماحولیات کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکتاہے اور اس کی قیمت بھی سستی ہے توہم چاہتے ہيں کہ شہروں اور دیہاتوں میں ہرجگہ لوگوں تک گیس پہنچ جائے- شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کے لئے ہم ایک پائپ لائن کے بجائے تین یا چار پائپ لائنیں بچھانے کا ارادہ رکھتے ہیں- دوسری جانب پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے لئےٹینڈر جاری کر دیے ہیں اور اس پائپ لائن کے لیے چالیس کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے- واضح رہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی ایرانی علاقے میں  تعمیر کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے لیکن پاکستان نے ابھی تک اپنی سرزمین پر یہ پائپ لائن تعمیر نہیں کی ہے-

 

 

Read 1453 times