لبنان، سیاسی پارٹیوں کی جانب سے حزب اللہ کی قدردانی

Rate this item
(0 votes)
لبنان، سیاسی پارٹیوں کی جانب سے حزب اللہ کی قدردانی

لبنان کی مختلف جماعتوں نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں حزب اللہ کی توانائی کی قدردانی کی ہے-

لبنان کی سیاسی جماعتوں نے جمعرات کے روز بیروت میں اپنی ایک نشست میں دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں لبنانی فوج  سے اپنی یکجہتی کی کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے مقابے میں حزب اللہ کی آمادگی کی قدردانی کی- ان جماعتوں نے اپنے اجلاس میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے اور ان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے لبنانیوں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں اور دہشتگردوں کے مقابلے میں علاقے میں حزب اللہ کی  توانائی میں اضافے کی علامت ہے- دوسری جانب حزب اللہ کے نائب سربراہ جنرل شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں صیہونی فوجیوں کے خلاف کاروائی کو ایک اور کامیابی سے تعبیر کیا ہے- انھوں نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ شبعا کے علاقے میں حزب اللہ کی کاروائی اس کی تیسری کامیابی شمار ہوتی ہے- انھوں نے کہا کہ حزب اللہ، صیہونی فوجیوں کی کسی قسم کی جارحیت کا بھرپور منھ توڑ جواب دیگی- واضح رہے کہ شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ میں صیہونی حکومت کی ایک فضائی کاروائی میں حزب اللہ کے چھے بہادر جانثار شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں حزب اللہ نے بھی صیہوونی فوجیوں کے خلاف ایک بڑی کاروائی کرکے متعدد صیہونیوں کو ہلاک و زخمی کردیا-

 

 

 

Read 1374 times