توہین رسالت کا مقصد، دنیا میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینا

Rate this item
(0 votes)
توہین رسالت کا مقصد، دنیا میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینا

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ توہین رسالت سے دشمنوں کا مقصد، دنیا میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینا ہے-

آیۃ اللہ امامی کاشامنی نے پیغمبر اسلام(ص) کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے شرمناک اقدامات عمل میں لانے سے دشمن کا مقصد، دنیا میں دین اسلام کی نسبت خوف پیدا کرنا ہے- انھوں نے اردنی پائلٹ کو نذر آتش کئے جانے سے متعلق گروہ کے اقدام کی بھی مذمت کی اور کہا کہ داعش، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنے کیلئے، عالمی استکبار کا ہی پروردہ، ایک دہشتگرد گروہ ہے- تہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ امامی کاشانی نے مغربی جوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کو، ان کی فطرت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک گرانقدر پیغام قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ، قائد انقلاب اسلامی کے اس پیغام کو، ایک شرعی فریضے کی حیثیت سے دیکھیں- انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب میں بعض لوگ، قرآن و اسلام کے حقائق سے آگاہی و معرفت کے خواہاں ہیں، کہا کہ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں مغربی جوانوں کو اسلام کے حقائق سے واقفیت حاصل کرنے کی دعوت دی ہے- آیۃ اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ نظام اسلام کا وقار ہی، اس بات کا باعث بنا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ ایرانی قوم کے حقوق کے بارے میں ڈٹ کر مذاکرات کررہی ہے- تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ فجر سٹیلائٹ کو زمین کے مدار میں بھیجنا، ایرانی جوانوں اور ماہرین کی علمی و سائنسی توانائی کا مظہر ہے-

 

 

Read 1482 times