صیہونیوں کی طرف سے مسجد الاقصیٰ میں نماز جعمہ پر ممانعت

Rate this item
(0 votes)
صیہونیوں کی طرف سے مسجد الاقصیٰ میں نماز جعمہ پر ممانعت

فلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شہریوں کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کے لئے مقبوضہ فلسطین میں داخل نہیں ہونے دیا- اس رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے دعوی کیا کہ انھوں نے یہ اقدام غزہ سے تل ابیب کے اڈوں پر فائر کئے جانے والے راکٹ حملے پر احتجاج میں انجام دیا ہے- صیہونی عہدیدار یواف مردخای نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے دو سو شہری نماز جمعہ میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی- صیہونیوں کا یہ اقدام ایسے عالم میں انجام پایا ہے کہ فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونیوں کے ٹھکانوں پر میزائل یا راکٹ فائر کرنے سے متعلق صیہونیوں کے الزام کو مسترد کردیا ہے-

 

 

Read 1488 times