نیپال میں زلزلہ متاثرین سے ایران کا اظہار ہمدردی

Rate this item
(0 votes)
نیپال میں زلزلہ متاثرین سے ایران کا اظہار ہمدردی

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت، عوام اور لقہ اجل بننے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے-

ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے نیپال کے دارالحکومت کاٹھمانڈو اور پوکھرا کے علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس دلخراش سانحے پر نیپال کی حکومت، قوم اور سانحے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے- مرضیہ افخم نے ایران کی حکومت اور قوم کی جانب سے نیپال کی حکومت اور قوم نیز زلزلے سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی آرزو بھی کی- نیپال کی پولیس کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے میں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ملبے کے نیچے دبی لاشوں کو باہر نکالے جانے کی کاروائی ابھی جاری ہے اس رو سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے- نیپال میں ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کئے جانے والے سات اعشاریہ نو کے شدید جھٹکوں کے ساتھ آنے والے زلزلے میں کافی تباہی ہوئی ہے- دوسری جانب زلزلے کے نتیجے میں ایورسٹ کی چوٹی پر آنے والے برف کے طوفان اور گلشیر گرنے کی وجہ سے دسیوں کوہ پیما بھی پھنس گئے ہیں جن کے زندہ ہونے کی امید بھی کم ہی کی جارہی ہے-

 

 

Read 1368 times