باور تین سو تہتر نے ، صیہونیوں کی نیندیں اڑا دیں

Rate this item
(0 votes)
باور تین سو تہتر نے ، صیہونیوں کی نیندیں اڑا دیں

ایران کے "باور تین سو تہتر" میزائل سسٹم نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا دیں اور ذرائع ابلاغ نیز صیہونی حکومت کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران میں "باور تین سو تہتر" میزائل سسٹم کی رونمائی نے غاصب صیہونی حکومت کے جارح حکمرانوں کا چین و سکون چھین لیا ہے، حتی صیہونی ذرائع ابلاغ بھی اس پر اپنی بے چینی نہیں چھپا پا رہے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل ون کے رپورٹر نے"باور تین سو تہتر" میزائل سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی پیشرفت کا عمل مسلسل جاری ہے۔ صیہونی رپورٹر نے کہا کہ ایران میں یوم مسلح افواج کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں اسرائیل مردہ باد کے پلے کارڈوں کے ساتھ ہی ایس تھری ہنڈریڈ کے ایرانی ماڈل، "باور تین سو تہتر" سمیت جدید ترین میزائیل اور جنگی ساز و سامانوں کی نمائش کی گئی۔ صیہونی رپورٹر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سیاسی لحاظ سے بھی تہران، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سمیت مختلف مغربی مہمانوں کی میزبانی کر رہا ہے اور یہ آمد و رفت، لوزان ایٹمی معاہدے کا نتیجہ ہے۔ صیہونی رپورٹر نے یمن پر سعودی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اس بات کی صلاحیت نہیں ہے کہ یمن کے خلاف فوجی کاروائیوں کو نتیجے تک پہنچا سکے اور اسی چیز نے ایران کو اس بات کا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ یمن کے عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی پر کھل کر تنقید کرے- صیہونی رپورٹر نے دعوی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تہران کی جانب مغرب کے جھکاؤ سے فا‏ئدہ اٹھاکر مشرق وسطی میں اپنا اثر و نفوذ بڑھا رہا ہے-

 

 

Read 1401 times