ایٹمی مذاکرات، سیاست کی دنیا میں ایک انقلاب ہے

Rate this item
(0 votes)
ایٹمی مذاکرات، سیاست کی دنیا میں ایک انقلاب ہے

عراق کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے جوہری مذاکرات میں ایران کی کامیابی کو عالم سیاست میں ایک انقلاب سے تعبیر کیا ہے۔

عراق کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ہمام حمودی نے ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ علی محمدی سے گفتگو کے دوران اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کا عزم، قابل دید اور قابل فخر تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات میں ایران کی کامیابی، ایک تاریخی واقعہ ہے جس سے دشمنوں کو شدید دھچکہ پہنچا ہے۔ ہمام حمودی نے مزید کہا کہ دو سال کی انتھک کوششیں سرانجام رنگ لے آئیں اور دنیا، ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئی۔ عراق کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ایران اور عراق کے مثالی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ایران کا عالم عرب میں داخل ہونے کا راستہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کی قومیں، ایک ملت کی مانند ہیں، جو ایک ہی کشتی پر سوار ہیں۔ ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ علی محمدی نے بھی ایران اور عراق کے تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، دنیا کے تمام علاقوں کے مظلوموں کی حمایت کرتا رہا ہے اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ علی محمدی نے کہا کہ وقف املاک اور زیارت کے مقامات، دونوں ممالک کے رابطے کے محور کی مانند ہیں۔ انہوں نے اس شعبے میں معاہدے کے ذریعے تعاون کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Read 1364 times