پاکستان و افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ

Rate this item
(0 votes)
پاکستان و افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم گذرگاہ کو ایک بار پھر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان جمعے کو ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان طورخم سرحد کو دوبارہ کھونے جانے سے اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان، دہشت گردی کے خلاف مہم اور علاقے میں پائدار امن کی برقراری کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں کے۔ پاکستان کے حکام نے گذشتہ منگل کو طورخم سرحد پر خاردار تار لگا دیئے تھے۔ واضح رہے کہ طورخم، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک اہم سرحد ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اہم کردار کی حامل ہے تاہم اس گذرگاہ سے غیر قانونی آمد و رفت اور غیر قانونی تجارت کا عمل بھی انجام پاتا رہا ہے۔

Read 1250 times