کینیڈا میں غیر مسلموں کو مسجد کے وزٹ کی دعوت

Rate this item
(0 votes)
کینیڈا میں غیر مسلموں کو مسجد کے وزٹ کی دعوت

بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو مدنظر رکھتے ہوئے کینیڈا کی ایک مسلمان خاتون شیما صفوت نے مسلموں اور غیرمسلموں سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاست البرٹا کے شہر کلگری میں مسجد کا وزٹ کریں اور وہاں پر کھانیں کی ضیافت میں بھی شرکت کریں اور اسلام سے متعلق آشنائی حاصل کریں۔

شیما صفوت نے کہا مساجد اور مسلمان پر حملوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررکھا ہے اور مسلمان اپنے گھروں سے باہر نکلتے وقت امن کا احساس نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا مساجد کے وزٹ کا مقصد غیرمسلموں کی اسلام سے دشمنی کو دور کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ پہلی بار نہیں ہے کہ غیرمسلموں کے مساجد پر حملوں کے جواب میں ان کیلئے مساجد کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں گذشتہ سال بھی "ہمسائے کی پہچان" کے عنوان سے کینیڈا میں مساجد کے دروازے غیرمسلمانوں پر کھولے گئے تھے۔

شیما صفوت نے کہا کہ غیرمسلموں کو اسلام کے متعلق آشنائی حاصل کرنی چاہئے تاکہ وہ اسلام کے خلاف نفرت انگیز اقدامات سے دور رہیں۔

Read 1318 times