ترکی، ایران، پاکستان ٹرین شروع کئے جانے پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
ترکی، ایران، پاکستان ٹرین شروع کئے جانے پر تاکید

ترکی میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ترکی، ایران، پاکستان ایکو ٹرین جلد سے جلد شروع کئے جانے کا خواہاں ہے۔

انقرہ میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکو ٹرین شروع کئے جانے سے ایران، پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشترکہ طور پر کوششیں تیز کئے جانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ تینوں کے درمیان ایکو ٹرین شروع کئے جانے کے لئے دو ہزار نو میں سہ فریقی سمجھوتہ طے پایا ہے اور چودہ اگست دو ہزار نو میں آزمائش کے طور پر ایران کے راستے پاکستان کی ایک ٹرین ترکی بھی پہنچی تھی۔

Read 1243 times