فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہے گی: وزارت خارجہ ایران

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہے گی: وزارت خارجہ ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی برسی، یوم نکبہ کے موقع ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں فلسطینی عوام کی جائز اور قانونی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ بیان میں فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی مذموم سازشوں کا سلسلہ بند کرانے کے لیے عالمی سطح پر کوشش کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور عالم اسلام کے قلب میں ناجائز اور غیر قانونی صیہونی حکومت کا قیام، فلسطین کی تاریخ کے غم انگیز ترین باب اور فلسطینی عوام کی بےشمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام، بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کی کوشش، مسجد الاقصی کی بے حرمتی، صیہونی بستیوں کی توسیع اور دس سال سے جاری غزہ کا محاصرہ، اسرائیل کے ایسے گھناؤنے جرائم ہیں جن پر عالمی سطح پر نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read 1334 times