مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا خطاب

Rate this item
(0 votes)
مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا خطاب

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے مزاحمت کے جوانوں کے قتل کی بابت صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے-

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے جمعے کو حزب اللہ کے ایک کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں اسرائیل اور مزاحمت کے دشمنوں کو خبردار کیا کہ اگر مزاحمت کے مجاہدوں میں سے کسی ایک مجاہد کی شہادت اور قتل میں وہ ملوث ہوں گے تو مزاحمت کا جواب بھی بہت دنداں شکن ہوگا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں سید الشھداء کیمپلکس میں حزب اللہ کے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حزب اللہ لبنان نے تحقیق کی ہے اور اسے شہید بدرالدین کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کی کوئی نشانی نہیں ملی ہے اگر چہ مزاحمت لبنان، اسرائیل کو اس سے مبرّا بھی نہیں سمجھتی- حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سید مصطفی بدرالدین کے قتل میں اس کا ہاتھ نہیں ہے لیکن بعض عرب ممالک جو امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کر رہے ہیں وہ اسرائیل سے دو ہاتھ آگے بڑھ گئےہیں اور اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے-

Read 1314 times