ہندوستان کے بلسٹیک میزائل کے تجربے پر پاکستان کی تشویش

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان کے بلسٹیک میزائل کے تجربے پر پاکستان کی تشویش

ہندوستان کے بلسٹیک میزائل تجربے پر پاکستان نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خارجہ امور میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر سرتاج عزیز نے ہندوستان کے بلسٹیک میزائل تجربے پر اسلام آباد کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے اشون میزائل اور نیوکلیئر سب میرین پروگرام سے بحر ہند میں اسٹریٹیجک توازن متاثر ہوا ہے۔ پاکستان کی سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ اسلام آباد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گا کہ بحر ہند کو نیوکلیئر فری زون بنایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحر ہند کے اطراف میں واقع ایک سو بتّیس ممالک سے بھی قرارداد میں تعاون کے لئے رابطہ کیا جائے گا اور یہ معاملہ دیگر بین الاقوامی فورم پر بھی اٹھایا جائے گا۔ خارجہ امور میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے چشم پوشی نہیں کر سکتا۔

Read 1441 times