ایران کی جانب سے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی مذمت

Rate this item
(0 votes)
ایران کی جانب سے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی بار اعلان کیا ہے دہشت گردی ہر شکل میں اور دنیا کے کسی بھی حصے میں قابل مذمت ہے اور تمام ملکوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ اس کے سرچشموں، اسباب اور عوامل کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج علاقے میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اور اس کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی اجماع اور اتحاد و یکجہتی کے سوا اس کی کوئی اور راہ حل نہیں ہے۔

 

Read 1675 times