رہبر انقلاب سے حکومتی عہدیداروں کی ملاقات، امور مملکت کو بہترین طریقے سے چلانے پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب سے حکومتی عہدیداروں کی ملاقات، امور مملکت کو بہترین طریقے سے چلانے پر تاکید

ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سےملاقات کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کو، اب تک انجام پانے والے کاموں سے قوم کو آگاہ کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔

آپ نے حکومت کی کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے فرمایا کہ مسائل و مشکلات کے تنوع اور عوامی توقعات کے تناظر میں مملکت کے امور چلانا انتہائی دشوار کام ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم محمدجواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خلوص، لگن اور عوامی جہدوجہد کا عملی نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے حکومتی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ باقی ماندہ کاموں کی انجام دہی کے لئے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اقتصادی مشکلات کے حل کو استقامتی معشیت کے منصوبے پر صحیح اور جامع عمل درآمد کے لئے ضروری قرار دیا۔

آپ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ استقامتی معیشت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کو ایران کی خارجہ پالیسی میں یکساں ترجیح دی جانا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے تجربے نے ہم پر واضح کر دیا ہے کہ امریکہ میں آنے والی کسی بھی حکومت کے وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قومی سلامتی کو حکومت ایران کی ایک اور ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک، شدید بدامنی کا شکار ہیں، ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی کوششوں کے نتیجے میں ملک، پائیدار سیکورٹی شیلڈ سے بہرہ مند ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے عوام کے انقلابی اور مذہبی جذبوں کو ملکی سیکورٹی شیلڈ کا ایک اہم عنصر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دشمن، ایران کی دفاعی اور میزائل طاقت میں اضافے سے پریشان ہے، بنابریں دفاعی توانائیوں میں مزید اضافے کی حمایت کی جانا چاہئے۔

آپ نے حکومت کی کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے فرمایا کہ مسائل و مشکلات کے تنوع اور عوامی توقعات کے تناظر میں مملکت کے امور چلانا انتہائی دشوار کام ہے۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم محمدجواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خلوص، لگن اور عوامی جہدوجہد کا عملی نمونہ قرار دیا۔

آپ نے حکومتی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ باقی ماندہ کاموں کی انجام دہی کے لئے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

ایران میں ہر سال تئیس اگست سے ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اگست سن انیس سو اکیاسی میں ایران کی وزارت عظمی کے دفتر میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں اس وقت کے صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم محمد جواد باہنر، شہید ہو گئے تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری، امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ایم کے او نے قبول کی تھی۔

 

Read 1392 times