ایران کی کامیابیاں شہدا اور جانبازوں کی شجاعت اور فداکاری کی مرہون منت

Rate this item
(0 votes)
ایران کی کامیابیاں شہدا اور جانبازوں کی شجاعت اور فداکاری کی مرہون منت

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کو ہفتہ دفاع مقدس اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہدا کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کا سلام ہو ان شہیدوں پر کہ جن کی حیات اور موت، اسلامی معاشرے کی سربلندی کا باعث بنی -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں جو جمعرات کو پورے ایران میں شہدا کی قبرستانوں میں مخصوص پروگراموں کے انعقاد اور ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائے جانے کی رسومات کے موقع پر جاری کیا گیا ، فرمایا کہ خداوندعالم کا شکرادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمارے دور میں شہادت کے اعلی معنی و مفہوم کو مجسم کیا اور پاک و منور قلوب کو شہادت کا مشتاق بنایا -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ دفاع مقدس کے شہیدوں اور جانبازوں نے اس وقت ایرانی عوام کی زندگی کی فضا کو اپنی معنویت سے روشن کررکھاہے، فرمایا کہ بیدار دل اور بینا آنکھیں اس فضا سے بہرہ مند ہورہی ہیں اور اس  معنوی ذخیرے میں جو نئے اسلامی تمدن کی جانب آگے بڑھنے کا محرک ہے، روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور زندگی کو روح و تازگی عطا کررہاہے-

 

 

Read 1694 times