مراکش؛ بین الاقوامی «سیرت النبی (ص)» سیمینار کا آغاز

Rate this item
(0 votes)
مراکش؛ بین الاقوامی «سیرت النبی (ص)» سیمینار کا آغاز

نیوز کے مطابق مراکش کی ریسرچ فاونڈیشن (مبدع) اور مراکش کی وزارت اوقاف کے تعاون سے دو روزہ بین الاقوامی الاقوامی «سیرت النبی (ص)» سیمنار آج اختتام پذیر ہوگا

سیمینار «خدمت خلق سیرت النبی (ص) کے آئینے میں» کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں ملکی اور غیر ملکی علمی شخصیات شرکت کررہی ہیں ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گھانا کے وزیر برائے مذہبی امور «عبدالله غازی» نے کہا : بلاشبہ رسول اکرم (ص) کی شخصیت محبت ، حکمت ،عدالت ، استقامت، مروت اور تمام اعلی اقدار کے لیے بہترین نمونہ ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ آج بھی علمی ، اجتماعی اور اقتصادی حوالے سے ان کی سیرت پر عمل کرکے ہم کامیابی کی بلندیوں پر قدم رکھ سکتے ہیں ۔

 

مراکش کی القرویین یونیورسٹی کے سربراہ «محمد الروکی» نے سیمنیار سے خطاب میں کہا : آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم رسول اکرم (ص) کی سیرت کی طرف لوٹ جائے اور محققین کے لیے ضروری ہے کہ وہ انکی سیرت کو درست معنوں میں سامنے لانے کے لیے کام کریں ۔

اس سیمینار میں قرآنی کریم، سیرت النبی اور احادیث نبوی پر تاریخی حوالوں سے گفتگو جیسے موضوعات پر مقالے پیش کیے جارہے ہیں

 

Read 1383 times