امریکہ؛ عیسائی طالبات کا یونیورسٹی میں اسکارف کے ساتھ آنے کا فیصلہ

Rate this item
(0 votes)
امریکہ؛ عیسائی طالبات کا یونیورسٹی میں اسکارف کے ساتھ آنے کا فیصلہ

ریاست یوٹا کی «بریگم یانگ» یونیورسٹی میں طالبات نے اسلاموفوبیا کی مخالفت اور مسلمانوں سے اظھار یک جہتی کے لیے ہر بدھ کو حجاب کے ساتھ یونیورسٹی میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گذشتہ تین ہفتوں سے جاری اس مہم نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

طالبات میں اکثر مورمون‌ کلیسا سے وابستہ عیسائی لڑکیاں شامل ہیں جو میڈل ایسٹ کے مطالعے پر کام کررہی ہیں ۔

ان طالبات کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد تعصب اور نفرت کی فضا کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور رنگا رنگی کو فروغ دیا جاسکے اور ساتھ ہی مسلمانوں کو بھی یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اکیلے نہیں۔

 

طالبات نے فیس بک پیجیز پر دیگر طالبات سے بھی درخواست کی ہیں کہ وہ بھی ہر بدھ کو چادر پہن کر یونیورسٹی میں مسلمان طالبات سے یک جہتی کا اظھار کریں ۔

محجبہ طالبات کا کہنا ہے کہ یہ مہم سال نو تک جاری رہے گی ۔

 

Read 1300 times