جاپان؛ حفظ قرآن مجید کا مقابلہ

Rate this item
(0 votes)
جاپان؛ حفظ قرآن مجید کا مقابلہ

سوشل میڈیا کے مطابق عالمی انجمن حفظ قرآن اور اسلامی مرکز کے تعاون سے ٹوکیو کی «اوتسوکا» مسجد میں حفظ مقابلے منعقد کیے گیے جنمیں حفظ کل قرآن، پانچ پارے، دو پارے، ایک پارے اور دیگر قرآنی سورتوں کا مقابلہ شامل تھا جبکہ حفظ کے ہمراہ خوبصورت ترین حسن قرآت مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

 

ستارہ سال سے کمر اور سنیر مقابلوں کے ہمراہ طلبا اور طالبات کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے اور شرایط کے مطابق ہر قاری صرف ایک مقابلے میں حصہ لے سکتا تھا۔

 

ٹوکیو میں عربی – اسلامی مرکز کے ڈایریکٹر ناصر النعیم ، انجمن وقف اسلامی کے ڈایریکٹر، شیخ عقیل صدیقی اور دیگر علمی شخصیات کے علاوہ قراء اور حفاظ کرام کے والدین بھی پروگرام میں شریک تھے۔

 

مقابلوں میں اول آنے والوں کے لیے دیگر انعامات کے علاوہ عمرہ کرنے کا ٹکٹ بھی انکو انعام میں دیا گیا۔

 

Read 1346 times