دنیا کی سیاست جھوٹ اور منافقت سے بھری پڑی ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی

Rate this item
(0 votes)
دنیا کی سیاست جھوٹ اور منافقت سے بھری پڑی ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے بین الاقوامی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سیاست جھوٹ اور منافقت سے بھری پڑی ہے.

انہوں نے كہا كہ ہم دنيا كے سياسي ماحول ميں اپنے ايمان كو بہت تيزي سے كھو رہے ہيں اور مغرب كي طرف سے دوہرے معيار كي سياست نے ايك ناقابل اعتماد ماحول پيدا كيا ہے.

آیت اللہ مکارم شیرازی نے كہا كہ مغرب كي ايسي پاليسيوں كي واضح مثال شامي شہر حلب ميں دہشت گردوں كي شكست ہے جس كے بعد مگرمچھ كے آنسو بہائے گئے ليكن حلب ميں قتل كئے جانے والے معصوم بچوں كي ہلاكتوں كا ذمہ دار كون ہو گا.

'اقوام متحدہ كے بچوں كے فنڈ ادارے (يونيسيف) كے مطابق، ايك ہزار يمني معصوم بچے ہر ہفتے فضائي اور زميني بمباري اور غذائي قلت كي وجہ سے موت كا شكار ہوتے ہيں.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ خوش قسمتي سے دنيا مغرب كي پاليسيوں سے بہت اچھي طرح واقف ہے اور ان كو مگر مچھ كے آنسو بہانے سے كوئي فائدہ حاصل نہيں ہو گا.

 

Read 1464 times