میانمار؛ عالمی دباو کے تحت ڈیپلومیٹک وفد بھیجنے پر رضامندی

Rate this item
(0 votes)
میانمار؛ عالمی دباو کے تحت ڈیپلومیٹک وفد بھیجنے پر رضامندی

نیوز کے مطابق مسلمانوں پر ظلم و تشدد ، اور جنسی استحصال بند کرنے کے حوالے سے بالآخر عوامی رائے عامہ اور بین الاقوامی دباو کے تحت میانمار نے مسلمان مہاجرین کی حالت زار کاجایزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں وفد بیھجنے پر رضامندی ظاہر کردی

میانمار وزارت خارجہ کے اہلکار«آی آی سو» کا کہنا ہے کہ وفد بنگلہ دیش میں مسلم مہاجرین کی مشکلات کا جایزہ لینے کے لیے دورہ کرے گا۔

بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سے اب تک پچاس ہزار روہنگی مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں جبکہ میانمار کی حکومت اس رقم کو صرف ڈھائی ہزار قرار دے رہی ہے۔

 

فرانس نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کشی کو فوری طورپر روکا جائے۔

فرانس کے وزیر خارجہ «ژان مارک ایرولت» نے عالمی اداروں کے سربراہوں سے اس مسلے پر تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حکومتی سرپرستی میں بننے والے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ راکھین میں کوئی تشدد اور نسل کشی کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا ہے !

کوفی عنان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے عدم ثبوت کا زکر کرتے ہوئے ظلم وتشدد کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

میانمار میں ایک ملین کے لگ بھگ مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں بسرکرنےپر مجبور ہیں اور انکواپنے ملک میں انکی شہریت سے محروم کیا گیا ہے۔

 

Read 1409 times